وزیرِ اعظم نریندر مودی کَل بہار کا دورہ کریں گے۔ جناب مودی، پنچایت راج کے قومی دن کے موقع پر مدھوبنی سے ملک گیر پیمانے پر گرام سبھاؤں سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم کی اصل تقریب جھنجھر پور کے Bideshwar Sthan پر منعقد ہوگی، جہاں وہ 13 ہزار 500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اِن اقدامات کے ساتھ ہی بہار کے خطے، زیادہ بہتر کنکیٹویٹی، خدمات اور معاشی مواقع کے ذریعے، وسیع پیمانے پر استفادہ کریں گے۔ وزیر اعظم اِس موقع پر مختلف زمروں میں ’خصوصی زمرے کے قومی پنچایت ایوارڈز 2025‘ بھی تفویض کریں گے۔ وزیر اعظم تقریب کے مقام پر دن میں گیارہ بجے تقریب سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم چار نئی ریلوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کرنے کے ساتھ بہت سے اقدامات کا آغاز بھی کریں گے۔ اِن میں نفیس الطبع اور جدید ترین جے نگر – پٹنہ نمو بھارت ریپڈ ایکسپریس اور مدھوبنی سے Saharsa ایل ٹی ٹی ممبئی امرت بھارت ایکسپریس ٹرین شامل ہیں۔
اِس سال پنچایت راج کے قومی دن کو ”Whole-of-Government“ رسائی کے ذریعے ایک بڑے قومی پروگرام کے طور پر منایا جارہا ہے۔ اِس میں چھ مرکزی وزارتوں کی شرکت ہوگی، جن میں دیہی ترقی کی وزارت، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت، بجلی کی وزارت، ریلوے کی وزارت اور سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت شامل ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی اِس موقع پر اِن چھ وزارتوں سے منسلک بہت سے کلیدی بنیادی ڈھانچے اور بہبود کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
اِن پروجیکٹوں میں شامل ہیں – LPG بوٹلنگ پلانٹس، بجلی کاری کے پروجیکٹ، ہاؤسنگ کی اسکیمیں، ریلوے بنیادی ڈھانچہ اور سڑک کی ترقی۔ پروگرام کے دوران، پردھان منتری آواس یوجنا گرامین اور شہری نیز دین دیال انتودیہ یوجنا قومی دیہی Livelihood مشن (DAY-NRLM) کے تحت، مالی امداد بھی تقسیم کی جائے گی۔ اِن اقدامات کے ساتھ ہی گرامین بھارت، خاص طور پر بہار کے دیہی خطے زیادہ بہتر کنیکٹیویٹی، خدمات اور معاشی مواقع کے ذریعے وسیع پیمانے پر استفادہ کرسکیں گے۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار، پنچایت راج کے مرکزی وزیر راجیو رنجن سنگھ عرف للّن سنگھ، بہار کے نائب وزرائے اعلیٰ سمراٹ چودھری اور شری وجے کمار سنہا اور دیگر بہت سے عمائدین اِس پروگرام میں شرکت کریں گے۔ x