ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 3, 2025 3:03 PM

printer

وزیرِ اعظم نریندر مودی آج گھانا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے ہیں۔ وہ Accra میں بھارتی برادری کے لوگوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی آج گھانا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے ہیں۔ وہ Accra میں بھارتی برادری کے لوگوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ گھانا کے اپنے دورے کے دوسرے اور آخری دن جناب مودی Accra میں Nkrumah میموریل جائیں گے، جہاں Kwame Nkrumah نے گھانا کی آزادی کا اعلان کیا تھا۔

اِس سے پہلے وزیرِ اعظم نریندر مودی اور گھانا کے صدر John  Mahama نے وفود کی سطح کی بات چیت کی اور دونوں ملکوں نے اپنے تعلقات کو جامع ساجھیداری کی سطح پر لے جانے سے اتفاق کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت صرف ایک ساجھیدار نہیں بلکہ افریقی یونین کی ترقی کے سفر میں ساتھ چلنے والا ایک ملک ہے۔ دونوں لیڈروں نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، ڈیجیٹل تکنیک، صلاحیت سازی، بنیادی ڈھانچے اور عوام سے عوام کے رابطوں کے شعبوں میں اشتراک کو وسعت دینے پر تبادلہئ خیال کیا۔ دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں میں چار مفاہمت ناموں پر دستخط کئے، جن میں ثقافت، معیارات، آیوروید اور روایتی طریقہئ علاج اور مشترکہ کمیشن کا نظام شامل ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے گھانا میں بڑھتی ہوئی باہمی تجارت اور بھارتی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا اور دفاعی اور سکیورٹی اشتراک پر بھی بات کی۔

SB – 1205 – PM Terror – West Asia U

بعد میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کو اُن کے ممتاز تدبر اور بااثر عالمی قیادت کے اعتراف میں گھانا کے قومی اعزاز Officer of the Order of the Star of Ghana سے سرفراز کیا گیا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں