وزیراعظم نریندر مودی Trinidad & Tobago کے اپنے کامیاب دورے کے بعد آج صبح ارجنٹینا کی راجدھانی بوئنس آئرس پہنچ گئے ہیں۔ وہ پانچ ملکوں کے اپنے دورے کے تیسرے مرحلے میں یہاں پہنچے ہیں۔ اُن کے اِس دورے کا مقصد، عالمی خطہ جنوب کے ساتھ، بھارت کی شراکت داری میں اضافہ کرنا ہے۔ ارجنٹینا کی راجدھانی پہنچنے پر بھارتی برادری نے خصوصی کلاسیکی رقص کے ساتھ وزیراعظم کا پرجوش خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم کا، ارجنٹینا کا یہ دورہ آج شام، جنرل Jose de San Martin کے مجسمے پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ شروع ہوگا، جو ارجنٹینا کے قابل احترام مجاہد آزادی اور قومی ہیرو تھے۔
وزیر اعظم کو باقاعدہ استقبالیہ دیا جائے گا۔ اس کے بعد وہ دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کیلئے وفد کی سطح کی بات چیت کریں گے۔ بات چیت کے دوران جن اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، اُن میں تجارت اور سرمایہ کاری، صحت اور دواسازی، دفاع اور سکیورٹی، بنیادی ڈھانچے، کانکنی اور معدنیاتی وسائل، زراعت اور خوراک کی یقینی فراہمی، آلودگی سے پاک توانائی، اطلاعاتی ومواصلاتی ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل اختراع، قدرتی آفات کا بندوبست، سائنس وٹیکنالوجی، تعلیم اور عوام سے عوام کے درمیان رابطے شامل ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور ارجنٹینا کے صدر Javier Milei کے درمیان پچھلی میٹنگ گزشتہ سال نومبر میں، برازیل کی راجدھانی Rio de Janeiro میں G20 سربراہ کانفرنس سے الگ ہوئی تھی۔ ×