وزیراعظم نریندر مودی آج صبح گجرات میں احمد آباد کے نزدیک Hansalpur کے مقام پر ہائبرڈ بیٹری Electrodes مقامی طور پر تیار کیے جانے کے کام کا افتتاح کریں گے اور 100 ملکوں کے لیے بیٹری الیکٹرک گاڑیوں کی برآمد کا آغاز کریں گے۔ جناب مودی اِس موقع پر وہاں موجود لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔
اِس سے پہلے کَل وزیراعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا کہ کسانوں، مویشی پروری کرنے والوں اور چھوٹے کاروباری افراد کے مفادات ملک کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت کسی بھی دباؤ میں آکر اِن گروپوں کو کسی طرح کا نقصان نہیں ہونے دے گا۔
وزیراعظم احمد آباد میں Khodaldham گراؤنڈ پر پانچ ہزار 400 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے اور سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد ایک بڑے جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔
جناب مودی نے یقین دلایا کہ سرکار نے معاشرے کے ہر طبقے کے لیے عزت ووقار کی زندگی کو یقینی بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ شہری علاقوں کے غریبوں کے رہن سہن میں سہولت پیدا کرنا، سرکار کی اولین ترجیح ہے۔
بھارت کے بڑی تبدیلی کے سفر کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک ترقی کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے اور اِس میں خود کفالت کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔
جناب مودی نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ سال 2047 تک بھارت ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے گا۔ وزیراعظم نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ آتم نربھر بھارت کے نظریے کے حصول کے لیے بھارت میں بنائی گئی اشیا کو ترجیح دیں۔ ساتھ ہی انھوں نے مال تیار کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اشیا اور سامان کی کوالٹی کو مزید بہتر بنائیں۔