وزیراعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی، غیر متزلزل ہے اور یہ کبھی نہیں رکے گی۔ انہوں نے کہاکہ خطرہ، چاہے سرحدوں کے پار سے ہو یا اندرون ملک سے ہو، اِسے کچلنے کا ہمارا عزم، مکمل طور پر پختہ ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اور دنیا نے آپریشن سندور کے دوران، بھارت کی بیٹیوں کے سندور کی طاقت اور بی ایس ایف کی بے مثال بہادری اور حوصلہ دیکھا۔
وزیراعظم نے کہاکہ دشمن کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ یہ، ہمارے کمان کا محض ایک تیر تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ مسلح فوجوں نے پاکستان کی فضائی صلاحیتوں کو مِسمار کردیا اور ایک نئے بھارت کے طاقت کا مظاہرہ کردکھایا۔
انہوں نے کہاکہ ملک کے دشمن سے، خواہ وہ کسی شکل میں ہو، وہ دہشت گرد ہو یا نکسل ہو، بڑی تیزی اور فیصلہ کُن طریقے سے نمٹا جائے گا۔ جناب مودی نے آج صبح بہار میں روہتاش ضلعے کے دُرگ دِیح گاؤں میں بہت سے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور انہیں ملک کیلئے وقف کیا۔ اِن پروجیکٹوں پر 48 ہزار 520 کروڑ روپے سے زیادہ کا خرچ آئے گا۔
وزیراعظم نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈبل انجن کی سرکار، بہار کی ہمہ جہت ترقی کیلئے لگاتار کوشاں ہیں۔
وزیراعظم نے بہار میں سابقہ کانگریس اور RJD کی قیادت والی سرکاروں کی نکتہ چینی کی۔ جناب مودی نے الزام لگایا کہ سماجی انصاف کی آڑ میں RJD نے غریبوں اور پسماندہ طبقوں کا استحصال کیا ہے۔
وزیراعظم نے قومی شاہراہ 22 کے، چار لین والے پٹنہ-گیا-دوبھی سیکشن کا افتتاح کیا، جس کی مالیت تقریباً پانچ ہزار 500 کروڑ روپے ہے۔ اِس کے علاوہ انہوں نے قومی شاہراہ نمبر 27 پر گوپال گنج قصبے میں چار لین کے ایک Elevated حصے کا بھی افتتاح کیا جس کی لاگت 249 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ وزیراعظم نے سون نگر اور محمد گنج کے درمیان تیسری ریل لائن کو ملک کے نام وقف کیا، جو ایک ہزار 330 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والا پروجیکٹ ہے۔
Site Admin | May 30, 2025 2:58 PM
وزیراعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ ڈبل انجن کی سرکار بہار کی ہمہ جہت ترقی کیلئے لگاتار کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بہار کے روہتاش ضلعے میں 48 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے، کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
