September 10, 2025 9:48 AM | PM Punjab

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے پنجاب کے لیے ایک ہزار چھ سے کروڑ روپے کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے پنجاب کے لیے ایک ہزار چھ سے کروڑ روپے کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد قدرتی آفت کی صورت میں دی گئی 12 ہزار کروڑ روپے کی مدد کے علاوہ ہے۔ قدرتی آفات کی صورت میں ریاستی راحت فنڈ اور پی۔ایم کسان سمان ندھی کی دوسری قسط پیشگی طور پر ادا کردی جائے گی۔

سیلاب میں مرنے والوں کے کنبوں کو دو۔دو لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو پچاس۔پچاس ہزار روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا گیاہے۔

وزیراعظم نے کَل شام سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پنجاب میں گرداسپور پہنچنے کے بعد، نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔

انھوں نے علاقے کا فضائی سروے بھی کیا۔

وزیراعظم نے جائزہ میٹنگ سے پہلے کچھ سیلاب کے متاثرین اور کسانوں سے بات چیت کی اور اُن کے دکھ درد میں اُن کا ساتھ دیا۔ معلوم ہوا کہ کچھ کسانوں کی طرف سے اُن کے بینک کھاتوں میں فائدوں کی راست منتقلی کی اسکیم DBT کے ذریعے معاوضہ جمع کرنے کی مانگ پر، انھوں نے اِس پر غور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

اسی دوران سرکاری ذرائع کے مطابق مزید 33 گاؤں متاثر ہوگئے ہیں جس کے بعد پورے پنجاب میں متاثرہ گاؤوں کی تعداد 2097 ہوگئی ہے اور تین لاکھ 88 ہزار سے زیادہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایک شخص کی اور جان چلی گئی جس کے بعد سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد 15 ضلعوں میں 52 ہوگئی ہے۔ پٹھان کوٹ میں تین افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ فصل کے لاکھوں ہیکٹیئر رقبے میں پانی بھر گیا ہے اور سینکڑوں مویشی مر گئے ہیں۔ ریاستی سرکار سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے ہر مممکن کر رہی ہے۔ مقامی لوگ سماجی تنظیمیں، رضاکار افراد بھی مصیبت کی اِس گھڑی میں بھارتی فوج NDRF اور  BSF کی ماہر ٹیموں کی مدد کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔