ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 7, 2025 3:12 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے آپریشن سِندور کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے کیلئے مسلح افواج کی ستائش کی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آپریشن سِندور کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے کیلئے مسلح افواج کی ستائش کی ہے۔ وہ نئی دلّی میں اس کارروائی کے بارے میں مرکزی کابینہ کو تفصیل بتارہے تھے۔ ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد جوابی کارروائی سے متعلق جانکاری فراہم کی۔ جناب مودی رات بھر آپریشن سندور پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے تھے۔ میٹنگ کے دوران مرکزی وزراء نے بھی ان کی ستائش کی۔ اس دوران حکومت نے آپریشن سندور کے پیش نظر کل صبح 11 بجے سبھی پارٹیوں کی ایک میٹنگ طلب کی ہے۔ میٹنگ کے دوران مختلف سیاسی پارٹی کے رہنماؤں کو حکومت کی کارروائی کے بارے میں تفصیل بتائی جائے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں