ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 19, 2025 3:08 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی منگل کو سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔ وہ ولی عہد شہزادے اور وزیر اعظم پرنس محمد بن سلمان کی دعوت پر اِس دورے پر جارہے ہیں۔ وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ وزیر اعظم کا یہ سعودی عرب کا تیسرا دورہ ہوگا۔ اِس سے پہلے وہ 2016 اور 2019 میں بھی سعودی عرب جاچکے ہیں۔ اِس سے پہلے محمد بن سلمان ستمبر 2023 میں سرکاری دورے پر آئے تھے اور انہوں نے گروپ 20 کی چوٹی میٹنگ میں شرکت کی تھی۔ اِس کے علاوہ سعودی عرب کے وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارت اور سعودی عرب کی کلیدی ساجھیداری سے متعلق کونسل کی پہلی میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت بھی کی تھی۔

بھارت اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی، دفاعی، سکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، ثقافت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ مضبوط تعلقات قائم ہیں۔ اس کے علاوہ، دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان بھی روابط موجود ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اِس دورے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت، سعودی عرب کے ساتھ اپنے باہمی رشتوں کو کس قدر اہمیت دیتا ہے۔ اِس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں پائے جانے والے باہمی رشتے اور زیادہ مضبوط و مستحکم ہوں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں