بھارت اور ماریشس نے اپنے تعلقات کو کلیدی شراکت داری تک وسعت دی ہے اور بحری سلامتی اور مقامی کرنسیوں کو تجارت میں فروغ دینے سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک کے 8 مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم ڈاکٹر نوین چندر رام غلام کے درمیان پورٹ لوئی میں وفد سطح کی بات چیت کی دوران یہ فیصلہ کیا گیا۔
بات چیت کے بعد جناب مودی نے عالمی خطّہئ جنوب کے لیے بھارت کے نئے نظریے کا اعلان کیا اور اُسے مہا ساگر یا خطّوں میں سکیورٹی اور ترقی کے لیے باہمی اور مجموعی پیش قدمی کا نام دیا۔
میٹنگ میں جناب مودی نے خطّے میں دونوں ملکوں کے مشترکہ مقاصد کے پیشِ نظر ماریشس کی دفاع اور سلامتی کی ضروریات کے سلسلے میں بھارت کی مسلسل حمایت اور مدد کا اعادہ کیا۔
ماریشس کے اپنے دو روزہ دورے کے دوسرے اور آخری دن وزیر اعظم نے Champ de Mars میں ماریشس کے قومی دن کی تقریبات میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ماریشس کے صدر Dharambeer Gokhool نے جناب مودی کو بھارت-ماریشس شراکت داری میں اُن کے اہم تعاون کے صلے میں
Grand Commander of the Order of the Star اینڈ دی Key of the Indian Ocean اعزاز سے نوازا۔
وزیر اعظم مودی ماریشس کا اعلیٰ ترین سرکاری ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے بھارتی ہیں۔ اس دوران وزیر اعظم ماریشس کا اپنا تاریخی اور سودمند دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آگئے ہیں۔×