ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 21, 2025 2:38 PM

printer

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ بھارت حکمرانی، شفافیت اور اختراع کے شعبوں میں نئے پیمانے طے کررہا ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا ہے کہ گزشتہ دَس سال میں ملک میں بڑی بڑی تبدیلیاں آئی ہیں اور بھارت کافی آگے بڑھ گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سرکار ملک میں جامع ترقی کو یقینی بنارہی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ جامع ترقی کا مطلب ہر گھر کے لیے صاف پانی، ہر بچے   کے لیے معیاری تعلیم، ہر کاروباری شخص کے لیے مالی رسائی اور ہر گاؤں کے لیے ڈیجیٹل معیشت کے فائدے ہیں۔

وزیراعظم نے آج سول سروسز کے 17 ویں یوم تاسیس کے موقع پر نئی دلّی میں Civil  Servants سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ جناب مودی نے ملک میں نوجوانوں، کسانوں اور خواتین کی امنگوں کی تکمیل کے لیے  غیر معمولی رفتار کی ضرورت اُجاگر کی اور کہا کہ اُن کے خواب نئی بلندیوں پر پہنچ رہے ہیں۔

جناب مودی نے کہا کہ بھارت حکمرانی، شفافیت اور اختراع کے شعبوں میں نئے پیمانے طے کررہا ہے۔

 امنگوں والے ضلعوں کے پروگرام کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اِس پہل کے ذریعے ملک کے مختلف حصوں میں صحت، سماجی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے اہم اِشاریوں میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سرکار جو پالیسیاں تیار کررہی ہے اور جو فیصلے کیے جارہے ہیں، اُن سے اگلے ہزار سال کے لیے مستقبل  طے ہوسکے گا۔

 جناب مودی نے اِس بات کو اُجاگر کیا کہ تکنیک کے دور میں حکمرانی محض نظام کا بندوبست کرنا نہیں ہے، بلکہ اِس کا مقصد امکانات کو بڑھانا ہے۔ اِس موقع پر جناب مودی نے سرکاری انتظامیہ میں عمدہ کارکردگی کے لیے وزیراعظم کے ایوارڈز بھی پیش کیے۔ یہ ایوارڈ ضلعوں کی جامع ترقی، امنگوں والے بلاک پروگرام اور Civil  Servants کے لیے اختراع کے شعبے میں دیئے گئے۔وزیراعظم نے اِس موقع پر دو e-Books کا اجراء بھی کیا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں