وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے آج سہ پہر راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے اور پاکستان کے خلاف بھارت کے سخت سفارتی اقدامات کے تناظر میں یہ ملاقات ہوئی ہے۔اِدھر وزارتِ خارجہ نے آج دلّی کے سائوتھ بلاک میں کچھ ملکوں کے سفیروں کو پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ جرمنی، جاپان، پولینڈ، برطانیہ اور روس سمیت چنندہ ملکوں کے ایلچیوں کو دہشت گردوں کے حملے کے تعلق سے واقف کرایا گیا۔
بھارت کی طرف سے دیا گیا پیغام بہت واضح اور سخت ہے کہ نئی دلّی دہشت گردی کو برداشت نہیں کرے گا اور دہشت گردانہ حملہ کرنے والے اپنے انجام تک ضرور پہنچیں گے۔
وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے آج سہ پہر راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور حالات سے آگاہ کیا۔
اِدھر وزارتِ خارجہ نے آج دلّی کے سائوتھ بلاک میں کچھ ملکوں کے سفیروں کو پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ جرمنی، جاپان، پولینڈ، برطانیہ اور روس سمیت چنندہ ملکوں کے ایلچیوں کو دہشت گردوں کے حملے کے تعلق سے واقف کرایا گیا۔ حکومت نے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے تناظر میں پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا کی سہولیات کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔
اس دوران، دلّی پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے لگائے گئے Barricades کو ہٹا لیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔
Site Admin | April 24, 2025 10:01 PM
وزارت خارجہ نے جرمنی، جاپان، برطانیہ اور روس سمیت منتخب ممالک کے سفیروں کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے حالات سے واقف کرایا
