وزات داخلہ نے ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ سِول دفاع کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے کَل ماک ڈِرل کریں۔ وزارت داخلہ نے ملک کے 244 زمرہ بند سِول دفاع کے اضلاع میں سِول دِفاع سے متعلق مشق اور ریہرسل منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مشق کے انعقاد کی منصوبہ بندی گاؤں کی سطح تک کی گئی ہے۔ مرکزی داخلہ سکریٹری گووِند موہن بھی آج سول دفاع ماک ڈِرل کے سلسلے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاستوں کے چیف سکرٹریز کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ سول دفاع کی مشق کا مقصد سول دفاع کے مختلف اقدامات کے کام کاج کی صلاحیت اور افادیت نیز باہمی تال میل کا جائزہ لینا ہے۔ اس مشق کا مقصد تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سِول دفاع کے طریقہ کار کی تیاری کا جائزہ لینا اور اس میں اضافہ کرنا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد فضائی حملے کے دوران وارننگ کے نظام، بھارتی فضائیہ سے وابستہ ہاٹ لائن یا ریڈیو مواصلاتی لِنکس کو چلانے کے ساتھ ساتھ کنٹرول رومس کی فعالیت کو جانچنا ہے۔ اس مشق میں سول دفاع کے پہلوؤں پر شہریوں اور طلباء کی تربیت بھی شامل ہے، تاکہ دشمن کے حملے کی صورت میں خود کو محفوظ رکھا جاسکے۔ اس کے علاوہ ماک ڈِرل میں بلیک آؤٹ اقدامات کے علاوہ اہم تنصیبات کی حفاظت اور انخلاء کے منصوبے کو اَپ ڈیٹ کرنے کیلئے ریہرسل بھی شامل ہے۔