August 11, 2024 3:00 PM

printer

نیٹ – پی جی داخلہ امتحان دو ہزار چوبیس آج ملک بھر میں منعقد کیا جارہا ہے۔

        NEET -PG داخلہ امتحان 2024 آج منعقد کیا جارہا ہے۔ میڈیکل سائنسزسے متعلق امتحانات کا قومی بورڈ، دو شفٹوں میں،  کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ موڈ میں اس امتحان کا انعقاد کررہا ہے۔ دو لاکھ سے زیادہ طلباء یہ داخلہ امتحان دے رہے ہیں۔

         جون میں امتحان کی مقررہ تاریخ سے ایک دن قبل، یہ امتحان ملتوی کردیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ، بعض مقابلہ جاتی امتحانات کی معتبریت کے بارے میں الزامات کے پیش نظر کیا گیا تھا۔ ××

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔