نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر منسُکھ منڈاویا نے آج نئی دلّی میں بیڈمنٹن کے چمپئن چراغ شیٹی اور ست وک سائی راج رنکی ریڈی کو میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ 2023 تفویض کیے۔ کھلاڑیوں کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویا نے کہا کہ یہ ایوارڈ لگن اور غیرمعمولی کارکردگی کی مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے غیر معمولی مہارت اور سخت محنت کے ذریعے بین الاقوامی مقابلوں میں میڈل جیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ کھیل رتن ایوارڈ حاصل کرنے کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چراغ شیٹی نے کہا کہ حکومت کے جانب سے دی جانے والی مدد غیر معمولی رہی ہے۔
Site Admin | May 1, 2025 9:38 PM
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر منسُکھ منڈاویا نے آج نئی دلّی میں بیڈمنٹن کے چمپئن چراغ شیٹی اور ست وک سائی راج رنکی ریڈی کو میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ 2023 تفویض کیے
