نقد رقم کے انتظامات سے متعلق اپنی کارروائیوں کے ایک حصے کے طور پر بھارت کے ریزرو بینک نے سات دن کیلئے Variable Rate Reverse Repo-VRRR کی بولی لگائی تاکہ بینکنگ نظام سے اضافی نقد رقم کو جذب کیا جاسکے۔ نوٹیفائی کی گئی ایک لاکھ کروڑ روپئے کی رقم میں سے ریزرو بینک کو شریک بینکوں اور مالیاتی اداروں سے 84 ہزار 975 کروڑ روپئے کی مالیت کی بولیاں موصول ہوئیں اور منظور کی گئیں۔ VRRR ریزرو بینک آف انڈیا کی نقد رقومات کو ایڈجسٹ کرنے کی سہولت کے تحت ایک مختصر مدتی آلہ ہے جسے مارکیٹ سے طے پانے والی شرحوں پر اضافی نقد رقومات کو جذب کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے RBI کو مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے اور مختصر مدتی سود کی شرح کے اُتار چڑھائو پر کنٹرول رکھنے میں مدد ملتی ہے، اِس سے نقد رقومات موثر بندوبست پر اُس کی جاری توجہ کا اظہار ہوتا ہے۔
Site Admin | June 27, 2025 10:01 PM
نقد رقم کے انتظامات سے متعلق اپنی کارروائیوں کے ایک حصے کے طور پر بھارت کے ریزرو بینک نے سات دن کیلئے Variable Rate Reverse Repo-VRRR کی بولی لگائی تاکہ بینکنگ نظام سے اضافی نقد رقم کو جذب کیا جاسکے
