نشر و اشاعت کیلئے پرسار بھارتی کے شیئر کئے ہوئے آڈیوویژوئل یعنی PB Shabd نے یوٹیوبرس، پوڈ کاسٹر اور ویڈیو ایڈیٹروں سے کہا ہے کہ وہ اپنی مفت خدمات کیلئے رجسٹریشن کرائیں۔ PB Shabd کاپی رائٹ سے آزادی کیلئے اصل سورس تک جانے کی ایک سہولت ہے جو مستند ہے اور جہاں استعمال کیلئے محفوظ Content پایا جاتا ہے۔ PB Shabd، یوٹیوبرس اور تخلیق کاروں کو بلا ادائیگی اور بلا خطرے کے مفت اور مستند میڈیا اثاثوں تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ Shabd ایک ہزار500رپورٹروں، نمائندگان اور Stringers پر مشتمل ایک بہت بڑا نیٹ ورک ہے جسے 60 مخصوص ایڈیٹنگ ڈیسک کا تعاون حاصل ہے، جو جامع کوریج فراہم کرنے کیلئے 24 گھنٹے کام کرتی ہیں۔ Shabd کے ذریعے ملک بھر کے نیوز پورٹلس، دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو کے بھروسے مند خزانے تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ Shabd پر سبھی بڑی ہندوستانی زبانوں میں ایک ہزار سے زیادہ خبریں، روزانہ اَپ لوڈ کی جاتی ہیں، جو پچاس سے زیادہ خبروں کے زمروں جیسے زراعت، ٹیکنالوجی، غیرملکی امور اور رونما ہونے والے سیاسی واقعات کا احاطہ کرتی ہیں۔
Site Admin | May 29, 2025 9:42 PM
نشر و اشاعت کیلئے پرسار بھارتی کے شیئر کئے ہوئے آڈیوویژوئل یعنی PB Shabd نے یوٹیوبرس، پوڈ کاسٹر اور ویڈیو ایڈیٹروں سے کہا ہے کہ وہ اپنی مفت خدمات کیلئے رجسٹریشن کرائیں
