ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

ناگالینڈ میں شدید بارش کی وجہ سے تودے کھسکنے سے نقل وحمل کے راستوں پر خاص طور پر قومی شاہراہ 29 اور قومی شاہراہ 2 پر بڑے پیمانے پر رخنہ پڑا ہے۔

ناگالینڈ میں شدید بارش کی وجہ سے تودے کھسکنے سے نقل وحمل کے راستوں پر خاص طور پر قومی شاہراہ 29 اور قومی شاہراہ 2 پر بڑے پیمانے پر رخنہ پڑا ہے۔ یہ راستے ریاست کو اندرونی طور پر جوڑنے اور پڑوسی ریاست منی پور سے ربط برقرار رکھنے میں نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان کی خبر قومی شاہراہ 2 پر Phesama سے ہے، جہاں جون کے مہینے سے تودے کھسکنے کے واقعات نے کوہیما اور منی پور کے درمیان سڑک رابطے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ Neiphiu Rio نے نائب وزیراعلیٰ TR Zeliang کے ہمراہ کَل تودے کھسکنے سے متاثرہ مقامات کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت جلد سے جلد معمول کے حالات بحال کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو کم سے کم دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے۔ اس دوران بھارتی محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز تک ناگالینڈ کے مختلف مقامات پر شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں