ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

March 22, 2025 9:41 PM

printer

نامور ہندی شاعر اور ادیب ونود کمار شُکل کو گیان پیٹھ ایوارڈ سے سرفراز کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے

چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے نامور ہندی شاعر اور ادیب ونود کمار شکل کو ادب کیلئے بھارت کے اعلیٰ ترین اعزاز گیان پیٹھ ایوارڈ سے سرفراز کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اعلان آج نئی دلّی میں کیا گیا۔
جناب ونود کمار شکل یکم جنوری 1947 کو راج نند گائوں میں پیدا ہوئے۔ وہ رائے پور میں رہتے ہیں اور تقریباً پچاس سال سے تصانیف تحریر کرتے رہے ہیں۔ اُن کی اہم تخلیقات میں شعری مجموعہ ’’لگ بھگ جئے ہند‘‘ اور ناول ’’نوکر کی قمیص‘‘، ’’کھِلے گا تو دیکھیں گے‘‘ اور ’’دیوار میں ایک کھڑکی‘‘ شامل ہیں۔
اُن کی مختلف کہانیوں اور نظموں کو کافی سراہا گیا۔ اِن میں ’’مہاودیالیہ‘‘، ’’وہ آدمی چلا گیا‘‘
اور ’’آکاش دھرتی کو کھٹکتا ہے‘‘ شامل ہیں۔
جناب ونود کمار شکل بچوں کی کتابیں بھی تحریر کرتے رہے ہیں اور اُن کی کتابوں کا مختلف زبانوں میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے۔ اُنھیں ساہتیہ اکاڈمی ایوارڈ سمیت کئی اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔ گیان پیٹھ ایوارڈ دیئے جانے پر انھوں نے کہا کہ یہ اُن کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے جس سے ذمے داری کے اُن کے احساس کو اور تقویت ملی ہے۔
اِدھر چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی نے گیان پیٹھ ایوارڈ دیئے جانے کے اعلان پر جناب ونود کمار شکل کو مبارکباد دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ چھتیس گڑھ کیلئے بہت فخر کی بات ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔