ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 7, 2025 10:57 PM

printer

نئی دلّی نے زور دے کر کہا ہے کہ اگر اسلام آباد ”آپریشن سِندور“ کے تحت پاکستان میں بھارت کے حملوں کے بعد، کشیدگی کی صورتحال میں اضافہ کرنا چاہتا ہے تو بھارت جوابی کارروائی کرنے کیلئے تیار ہے۔

نئی دلّی نے زور دے کر کہا ہے کہ اگر اسلام آباد ”آپریشن سِندور“ کے تحت پاکستان میں بھارت کے حملوں کے بعد، کشیدگی کی صورتحال میں اضافہ کرنا چاہتا ہے تو بھارت جوابی کارروائی کرنے کیلئے تیار ہے۔

یہ فوجی حملے آپریشن سندور کے تحت، پاکستان اور پاکستان کے قبضے والے کشمیر کے علاقوں میں دیر رات گئے دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں پر کئے گئے۔ یہ حملے ہولناک پہلگام دہشت گردانہ حملے کی جوابی کارروائی میں کئے گئے۔ کارروائی سے متعلق اپنے عالمی ہم منصبوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کہا کہ بھارت کے ذریعے کی گئی کارروائی نَپی تُلی، کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے والی اور محدود تھی۔

جناب ڈوبھال نے ”آپریشن سندور“ کے بعد مختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے بات کی، جن میں امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور جاپان شامل ہیں۔ انہوں نے روس کے این ایس اے Sergei Shoigu، چین کے خارجی امور کے وزیر Wang Yi اور فرانس کے صدر کے سفارتی مشیر Emmanuel Bonne سے بھی بات کی۔ انہں نے زور دے کر کہا کہ بھارت کشیدگی میں اضافہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا لیکن اگر پاکستان کشیدگی بڑھانا چاہتا ہے تو بھارت جوابی کارروائی کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال آنے والے دنوں میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔ بھارت کے ذریعے فوجی حملے رات دیر گئے ایک بجکر پانچ منٹ اور ایک بجکر تیس منٹ کے درمیان کئے گئے۔

اپنی جوابی کارروائی میں بھارت کی مسلح افواج نے دہشت گردی کے اُن بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا، جہاں سے بھارت کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی جاتی تھی اور ہدایت دی جاتی تھی۔ ہولناک پہلگام دہشت گردانہ حملے میں، جموں و کشمیر میں پچھلے مہینے کی 22 تاریخ کو 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ دیگر بہت سے زخمی ہوئے تھے۔

دہشت گردوں کے جن ٹھکانوں کو تہس نہس کیا گیا ان میں پاکستان میں سیالکوٹ میں Sarjal، Muridke میں مہمونہ زویا اور مرکز طیبہ اور بہاولپور میں مرکز سبحان اللہ شامل ہیں۔

پاکستان کے قبضے والے جموں وکشمیر اور کشمیر کے علاقے میں دہشت گردوں کے جن کیمپوں کو تہس نہس کیا گیا ہے، اُن میں مظفرآباد میں سوائی نالہ اور سیدنا بلال، کوٹلی گلپور، Bimber اور کوٹلی عباس شامل ہیں۔

بھارتی فوج، بھارتی فضائیہ اور وزارت خارجہ نے آپریشن سندور سے متعلق آج صبح نئی دلی میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی اور بھارتی فضائیہ کی ونگ کمانڈر Vyomika Singh نے بتایا کہ آپریشن سندور پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے کیا گیا۔

کرنل قریشی نے، اُن دہشت گردانہ ٹھکانوں کے بارے میں تفصیلات بتائیں، جن پر ”آپریشن سندور“ کے تحت حملے کئے گئے تھے۔

 وِنگ کمانڈر Vyomika Singh نے کہا کہ بھارت کی مسلح افواج مستقبل میں پاکستان کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا منھ توڑ جواب دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کی چھان بین سے دہشت گردوں کے ساتھ پاکستان کے رابطوں کا پردہ فاش ہوگیا ہے۔

 جناب مسری نے کہا کہ Resistance Front نامی ایک گروپ نے پہلگام حملے کی ذمہ داری لی ہے اور اِس گروپ کا تعلق لشکرِ طیبہ سے ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں