نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ بھارت میں ماحول سے سازگار توانائی کی منتقلی صرف ماحولیات سے متعلق ایک مقصد نہیں ہے بلکہ یہ ایک قومی مشن ہے۔ IIT بامبے میں IVCA ری نیوایبل اینرجی سمٹ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے اعلان کیا کہ 20 ریاستوں کے وزراء کی درخواستوں پر عمل کرتے ہوئے مرکزی حکومت جلد ہی PM-KUSUM یوجنا۔2 کا آغاز کرے گی۔
ملک نے 2030 کے اپنے ہدف سے پانچ سال قبل ہی غیر روایتی ایندھن کے ذرائع سے اپنی نصب شدہ بجلی کی صلاحیت کے 50 فیصد تک پہنچنے کا ایک اہم سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔
Site Admin | July 15, 2025 9:29 PM
نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ بھارت میں ماحول سے سازگار توانائی کی منتقلی صرف ماحولیات سے متعلق ایک مقصد نہیں ہے بلکہ یہ ایک قومی مشن ہے