ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 3, 2025 9:49 AM

printer

موسمیات کے محکمے نے شمال مشرق پنجاب، ہریانہ، دلّی، اتراکھنڈ، کیرالہ اور گوا میں آج شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے آج آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تری پور میں دور دور تک موسلادھار بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق اروناچل پردیش، مشرقی راجستھان، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، کیرالہ، ماہے، کونکن، گوا، پنجاب اور اتراکھنڈ میں آج دور دور تک شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

موسمیات کے محکمے نے جموں وکشمیر، لداخ، گِلگت بلتستان، مظفر آباد، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ اور دلّی میں آج گرج چمک، بجلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ مذکورہ محکمے نے اگلے دو روز کے دوران اڈیشہ، گنگا کے طاس والے مغربی بنگال، ساحلی آندھرا پردیش، یانم، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں گرمی اور حبس کا موسم رہنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں