مناسکِ حج ادا کرنے کا سلسلہ آج سے شروع ہو گیا ہے، جو پانچ دن تک جاری رہے گا۔ سعودی عرب میں بھارت سمیت دنیا بھر کے تقریباً 18 لاکھ عازمین مکّہئ مکرمہ سے منیٰ جارہے ہیں۔ عازمینِ حج وہاں رات گزاریں گے اور کل صبح تلبیہ کا وِرد کرتے ہوئے میدانِ عرفات جائیں گے، جہاں وہ حج کا رکن اعظم ادا کریں گے۔ عازمین حج درود و اذکار اور توبہ اور استغفار کرتے ہوئے دن گزاریں گے۔ اس سے پہلے اقلیتی امور کی وزارت نے سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر بتایا کہ وزارت کی مسلسل یہ کوشش ہے کہ وہ ہر بھارتی عازمین حج کیلئے آرام دہ اور باوقار سفر کو یقینی بنائے۔×
Site Admin | June 4, 2025 3:19 PM
مناسکِ حج ادا کرنے کا سلسلہ آج سے شروع ہو گیا ہے، جو پانچ دن تک جاری رہے گا۔
