وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل انڈیا، ایک عوامی تحریک بن گئی ہے، جو آتم نربھر بھارت کی تعمیر، نیز بھارت کو دنیا کا ایک بااعتبار اختراعی شراکت دار بنانے میں، مرکزی کردار ادا کررہی ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے 10 سال پورے ہونے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ بھارت اب ”ڈیجیٹل حکمرانی سے، عالمی ڈیجیٹل شراکت داری کی طرف“ اور ”بھارت مقدم سے بھارت دنیا کیلئے“ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جناب مودی نے لکھا ہے کہ کبھی بھارتی افراد کی اِس صلاحیت پر شک کیا جاتا تھا کہ آیا وہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرسکتے ہیں؟ لیکن اب یہ نظریہ بدل گیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے خاص طور پر کہا کہ 42 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ آپٹیکل فائبر کیبل، جو زمین اور چاند کے درمیان فاصلے سے 11 گنا ہے، اب سب سے زیادہ دور دراز کے گاؤوں تک بھی پہنچ گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت میں 5G کا آغاز، دنیا میں سب سے زیادہ تیز رفتاری سے ہوا ہے، جس کے تحت محض دو سال میں چار لاکھ 81 ہزار بنیادی اسٹیشنز نصب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آدھار، CoWIN، Digi Locker، FASTag، پی ایم وانی اور ”ایک ملک ایک Subscription“ جیسے، بھارت کے ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے DPI کے تحت، پلیٹ فارمز کا مطالعہ کیا جارہا ہے اور انہیں عالمی سطح پر اپنایا جارہا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں میں AI کی صلاحیت والی مداخلت اور AI کی ہنرمندی میں بھارت کی طاقت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت ایسی AI میں مہارت حاصل کررہا ہے، جس میں انسانیت کو مقدم رکھا گیا ہے۔ جناب مودی نے اپنی بات پوری کرتے ہوئے کہا کہ اگلی دہائی، اور زیادہ تبدیلی لانے والی ہوگی۔
ڈیجیٹل انڈیا کے سبب نہ صرف ٹیکنالوجی، لوگوں کی زندگی کا حصہ بنی ہے، بلکہ اِس کی وجہ سے لوگوں کو موقعے بھی فراہم ہوئے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ ڈیجیٹل انڈیا پہل کی وجہ سے خاطر خواہ ترقی ہوئی ہے۔ اس کے سبب انٹرنیٹ خدمات، دور دراز کے علاقوں میں بھی فراہم ہوئی ہیں اور سرکاری خدمات آن لائن دستیاب ہوئی ہیں۔
ڈیجیٹل انڈیا پہل کی وجہ سے، ملک کے دور دراز علاقوں تک انٹر نیٹ کی خدمات دستیاب ہوئی ہیں، جس سے ملک میں ڈیجیٹل تفریق صحیح معنوں میں ختم ہوئی ہے اور سرکاری خدمات آن لائن دستیاب ہوئی ہیں۔ اب لوگوں کو محض چند Clicks میں حفظانِ صحت، تعلیم، بینکنگ اور دیگر خدمات فراہم ہوجاتی ہیں۔ موبائل رابطے بھی ڈیجیٹل انڈیا مہم کے سبب ملک کے تقریباً ہر گاؤں تک پھیل چکے ہیں۔ راست فائدوں کی منتقلی کے ذریعے 44 لاکھ کروڑ روپے منتقل کئے جاچکے ہیں، جس کی وجہ سے تین لاکھ 48 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی سرکاری بچت ہوئی ہے۔ ڈیجیٹل خدمات کی وجہ سے حکمرانی میں تیزرفتاری اور مزید شفافیت آئی ہے۔ آج تقریباً 46 کروڑ لوگ اور 6 کروڑ سے زیادہ تجارت پیشہ افراد UPI کا استعمال کررہے ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اس موقع پر سبھی محنتی ڈاکٹروں اور چارٹیڈ اکاؤنٹنٹس کو مبارکباد دی
ملک آج ڈاکٹرس اور چارٹیڈ اکاؤنٹنٹس کا دِن منا رہا ہے، جو دو اہم پیشوں کے تئیں خدمات کا اعتراف ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس موقع پر سبھی محنتی ڈاکٹروں اور چارٹیڈ اکاؤنٹنٹس کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکرس صحت کے حقیقی محافظ اور انسانیت کے ستون ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کے طبی نگہداشت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے میں اُن کا تعاون بے مثال ہے۔ ایک اور پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ شفافیت اور ایمانداری کو فروغ دے کر چارٹیڈ اکاؤنٹنٹس کامیاب اداروں کے قیام اور صحت مند معیشت میں بھی اپنا شاندار رول ادا کر رہے ہیں۔ x