ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 20, 2025 9:44 AM | WB Murshidabad

printer

مغربی بنگال کے گورنر سی-وی آنند بوس مرکز کو مرشدآباد تشدد کے بارے میں رپورٹ پیش کریں گے۔ وہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ بھی اس معاملے کو اٹھائیں گے۔

          مغربی بنگال کے گورنر ڈاکٹر سی وی آنند بوس نے کہا ہے کہ وہ مرشدآباد میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعہ پر وزیر اعلیٰ  ممتا بنرجی کے ساتھ بات چیت کریں گے اور وہاں کی اصل صورتحال کے بارے میں تحقیقات کی اپنی ایک رپورٹ مرکزی حکومت کو بھی پیش کریں گے۔ گورنر نے مرشدآباد ضلعے میں گڑبڑ والے علاقوں کا اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد کولکاتہ کی اپنی واپسی پر میڈیا کے افراد کو بھی جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد سے اُنہیں، جو کچھ معلومات حاصل ہوئی ہیں وہ یہ ہیں کہ اُن پر جارحانہ حملے کرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے ایک مہذب سماج میں ناقابلِ  قبول ہیں۔

          گورنر نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کے ساتھ بھی یہ معاملہ اُٹھائیں گے۔ گورنر موصوف نے کہا کہ عوام کی حفافت کرنا مرکز اور ریاستی سرکاروں دونوں کی ذمہ داری ہے۔

          جناب بوس نے کہا کہ وہاں مرکزی مسلح پولیس فورسز کی تعیناتی کے بعد گڑبڑ والے علاقوں میں کچھ حد تک صورتحال بہتر ہوئی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں