زراعت اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شوراج سنگھ چوہان نے اعلان کیا ہے کہ مرکز نے حالیہ سیلاب میں تباہ ہوئے36 ہزار703 مکانات کی تعمیر نو کے لیے پنجاب کی نظرثانی شدہ تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ ہر متاثرہ کنبے کو پردھان منتری آواس یوجنا گرامین کے تحت ایک لاکھ 60 ہزار روپے موصول ہوں گے۔ آج لدھیانہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جناب چوہان نے کہا کہ ابتدائی تجویز 14 ہزار مکانات کی تھی، لیکن اُسے بعد میں نظرثانی کے بعد 36 ہزار 703 مکانات کے لیے کردیا گیا اور کَل رات اُن کی وزارت نے اِسے منظور کرلیا۔ اِس سلسلے میں رضامندی کا ایک خط پنجاب کے وزیر زراعت گرمیت سنگھ Khudian کے سپرد کیا گیا ہے۔
مرکز نے متاثرہ کسانوں کے لیے بیج کی مفت تقسیم کی خاطر 74 کروڑ روپے کی بھی منظوری دے دی ہے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے MG-NREGA کے تحت کام کے 100 دنوں کو بڑھا کر 150 دن کردیا ہے۔ جناب چوہان نے یہ کہتے ہوئے پنجاب کی مدد کی خاطر مرکز کے عزم کا اعادہ کیا کہ سیلاب سے متعلق نقصانات کی ریاست حکومت کی سبھی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔
Site Admin | October 14, 2025 9:24 PM
مرکز نے حالیہ سیلاب میں تباہ ہوئے36 ہزار703 مکانات کی تعمیر نو کے لیے پنجاب کی نظرثانی شدہ تجویز کو منظوری دے دی ہے