اطلاعات و نشریات کی وزارت نے تمام میڈیا چینلوں کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے کہ وہ قومی سلامتی کے مفاد میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں اور سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کی براہ راست کوریج دکھانے سے گریز کریں۔ وزارت نے کہا ہے کہ میڈیا، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور افراد، قومی سلامتی کے تحفظ میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ تمام میڈیا پلیٹ فارمز، نیوز ایجنسیوں اور سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دفاع اور سیکیورٹی سے منسلک دیگر کارروائیوں سے متعلق رپورٹنگ کرتے ہوئے بے حد محتاط رہیں اور بھر پور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور موجودہ قوانین اور ضابطوں پر سختی سے عمل کریں۔
کارگل جنگ، 11/26 ممبئی دہشت گردانہ حملے اور قندھار طیارہ اغوا معاملے میں پابندیوں سے آزاد کوریج سے قومی مفادات پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ اِس سے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی اہمیت واضح ہوئی۔ حکومت نے اپنی ایڈوائزری میں، میڈیا سے کہا ہے کہ وہ فوجی کارروائیوں یا فوجیوں کی نقل و حرکت سے متعلق ذرائع پر مبنی معلومات کی بنیاد پر رپورٹنگ سے گریز کریں۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت نے کہا ہے کہ حساس معلومات کا قبل از وقت انکشاف، نادانستہ طور پر دشمن عناصر کی مدد کر سکتا ہے اور فوجی کارروائیاں متاثر ہوسکتی ہیں نیز فوجی اہلکاروں کی حفاظت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک ترمیمی قوانین میں کہا گیا ہے کہ کیبل سروس کے ذریعے ایسا کوئی بھی پروگرام نشر نہیں کیا جائے گا، جس میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کی براہ راست کوریج شامل ہو۔
فوجیوں کی نقل و حرکت سے متعلق ذرائع پر مبنی معلومات کی بنیاد پر رپورٹنگ سے گریز کریں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ حساس معلومات کا قبل از وقت انکشاف، نادانستہ طور پر دشمن عناصر کی مدد کر سکتا ہے اور فوجی کارروائیاں متاثر ہوسکتی ہیں اور اہلکاروں کی حفاظت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
Site Admin | April 26, 2025 9:53 PM
مرکز نے تمام میڈیا چینلوں کو ایڈوائزری جاری کی ہے کہ وہ قومی سلامتی کے مفاد میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کی براہ راست کوریج دکھانے سے گریز کریں
