ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 25, 2025 9:45 AM | Cabinet - MBBS Seat

printer

مرکزی کابینہ نے سرکاری میڈیکل کالجوں میں 5 ہزار 23 ایم بی بی ایس سیٹوں اور 5 ہزار پوسٹ گریجویٹ سیٹوں کے اضافے کے لیے مرکز کے زیر اہتمام اسکیم کو منظوری دی ہے، جس پر 15 ہزار 34 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے اگلے تین سال کے دوران موجودہ سرکاری میڈیکل کالجوں اور اداروں میں 5 ہزار 23 ایم بی بی ایس سیٹوں اور 5 ہزار پوسٹ گریجویٹ سیٹوں کے اضافے کے لیے مرکز کے زیر اہتمام اسکیم کے تیسرے مرحلے کو منظوری دے دی ہے۔

اِس قدم سے اَنڈر گریجویٹ میڈیکل صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا، اضافی پوسٹ گریجویٹ سیٹیں قائم ہونے سے ماہر ڈاکٹروں کی دستیابی میں اضافہ ہوگا اور سرکاری میڈیکل اداروں میں نئے مخصوص شعبے شروع کیے جاسکیں گے۔

ساتھ ہی اِس قدم سے طلباء کو بھارت میں طبی تعلیم حاصل کرنے کے مزید مواقع ملیں گے۔ اِس کے علاوہ عالمی معیارات کے مطابق طبی تعلیم اور تربیت کا معیار مزید بہتر ہوسکے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔