سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار نے کہا ہے کہ ملک کے ہر شخص کو اقتصادی، سماجی اور تعلیمی طور پر بااختیار بنائے بغیر، ترقی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ نئی دلی میں ساماجک نیائے پہ چرچا 2025 سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ اِس تقریب کا مقصد سماج کے پسماندہ طبقوں کو اوپر اُٹھانے کیلئے کئے جانے والے مذاکرات کو فروغ دینا ہے، جنھیں ڈاکٹر امبیڈکر نے، مساوات فراہم کرنے کا خواب دیکھا تھا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے سماج کی مجموعی ترقی کے لئے بہت سے اقدام کئے ہیں۔ انھوں نے ایک ایسے ملک کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا، جس میں ترقی کسی کے کاموں پر مبنی ہو، نہ کہ محض پیدائش پر۔