خزانے کے وزیر مملکت پنکج چودھری نے آج کہا ہے کہ بھارت، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت سمیت مختلف ملکوں پر 26 فیصد جوابی محصول لگانے کے فیصلے کے بعد، اُس کے اثرات کا جائزہ لے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس بات پر غور کرے گی کہ اس سے صورتحال کے مطابق کیسے نمٹا جائے۔
جناب چودھری نے نئی دلّی میں پہلی بین الاقوامی پنشن ریسرچ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے امریکہ مقدم ہے اور وزیراعظم مودی کیلئے بھارت مقدم ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے ہر خطے اور طبقے کے افراد کیلئے پنشن کو یقینی بنانے کی خاطر حل تلاش کئے جانے کی ضرورت ہے۔×