مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج منی پور کی سلامتی سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا اور 8 مارچ سے ریاست کے سبھی راستوں پر لوگوں کی آزادانہ آمد ورفت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ منی پور کے گورنر اجے کمار بھلّا کی موجودگی میں نئی دلّی میں منعقد ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جناب شاہ نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ جناب شاہ نے یہ بھی ہدایت دی کہ منی پور کی بین الاقوامی سرحد سے لگے سبھی مقررہ انٹری پوائنٹس کے دونوں جانب خاردار تار لگانے کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ منی پور کو منشیات سے چھٹکارہ دلانے کیلئے ضروری ہے کہ منشیات کی تجارت میں شامل پورے نیٹ ورک کو تباہ کردیا جائے۔
میٹنگ کے دوران جناب شاہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت، منی پور میں دیرپا امن بحال کرنے اور اس سے متعلق سبھی ضروری امداد فراہم کرنے کے تئیں پوری طرح عہد بستہ ہے۔ میٹنگ میں داخلہ سکریٹری گووِند موہن، انٹلیجنس بیورو کے ڈائریکٹر تَپن کمار Deka اور دیگر سینئر اہلکار بھی موجود تھے۔ منی پور میں گزشتہ ماہ صدر راج نافذ کئے جانے کے بعد اس طرح کی یہ پہلی میٹنگ ہے۔
Site Admin | March 1, 2025 9:36 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منی پور میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے 8 مارچ سے ریاست کے تمام راستوں پر لوگوں کی آزادانہ آمد و رفت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی
