ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 26, 2025 9:30 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہشت گردی اور نکسل واد سے متعلق مودی حکومت کے مصمم موقف کا اعادہ کیا ہے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہشت گردی اور نکسل واد سے متعلق مودی حکومت کے مصمم موقف کا اعادہ کیا ہے۔ پہلگام میں سیاحوں کی حالیہ المناک ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے شاہ نے آپریشن سندور کے ذریعے بھارت کی مناسب اور فیصلہ کن کارروائی کو اجاگر کیا۔ مہاراشٹر کے اپنے دورے کے دوران، ناندیڑ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس آپریشن نے دنیا کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ نیا بھارت اپنے عوام اور اقتدارِ اعلیٰ کے خلاف کسی بھی طرح کے خطرے کا منہ توڑ جواب دے گا۔
اس سے قبل مرکزی وزیر داخلہ نے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ وسنت رائو نائک کے قدآور مجسّمے کی نقاب کشائی کی۔
جناب شاہ نے خشک سالی سے متاثر مراٹھواڑہ خطے میں پانی کی قلت پر توجہ مرکوز کرنے میں دیویندر فڑنویس کی اُن کے کام کیلئے ستائش کی۔ انھوں نے عوام کو یقین دلایا کہ آبی گرڈ اسکیم کے تحت اِس خطے میں پانچ سال کے اندر اندر پانی کی باقاعدہ فراہمی ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں