ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 1, 2025 10:04 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی، 2026 کے اسمبلی انتخابات کے بعد، مغربی بنگال میں اگلی حکومت تشکیل دینے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی، 2026 کے اسمبلی انتخابات کے بعد، مغربی بنگال میں اگلی حکومت تشکیل دینے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ کولکتہ کے نیتاجی انڈور اسٹیڈیم میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے، ریاستی سرکار پر سخت نکتہ چینی کی اور انتخابات کے بعد کے تشدد، سرحدوں کے پار سے دراندازی، بدعنوانی اور خواتین کے خلاف جرائم میں اضافے کی طرف اشارہ کیا کہ یہ انتظامیہ کی ناکامی کی نشانیاں ہیں۔
یہ تقریب 2026 کیلئے BJP کی ابتدائی مہم کا آغاز سمجھی جارہی ہے، خاص طور پر، جبکہ پارٹی نے شمالی بنگال جیسے خطوں پر، اپنی توجہ میں اضافہ کردیا ہے جہاں ماضی میں اُسے انتخابی فائدے حاصل ہوئے تھے۔
اس سے پہلے، وزیر داخلہ نے راجگھاٹ میں فورینسک سائنس کی مرکزی لائبریری کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ یہ عمارت 88 کروڑ روپئے کی لاگت سے تیار کی گئی ہے اور اس میں جدید ترین سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ جس سے نہ صرف مغربی بنگال بلکہ جھارکھنڈ، بہار، اڈیشہ، سکم، آسام اور شمال مشرقی خطے کے عوام کو فائدہ ہوگا۔ جناب شاہ نے Simla Street میں سوامی وویکانند کے آبائی گھر پر، سنتوں سے خصوصی ملاقات کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں