مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آپریشن سندور کے تناظر میں سکیورٹی صورتحال کے بارے میں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے فون پر بات کی۔ ذرائع کے مطابق جناب امت شاہ نے سرحدی حفاظتی فورس BSF کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت دی ہے کہ وہ سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کیلئے حفاظت کے سبھی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ عام شہریوں کی سلامتی اور تحفظ سرکار کی اوّلین ترجیح ہے۔ وزیر داخلہ نے نیم فوجی فورسز کے سربراہوں کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ اپنے اُن اہلکاروں کو واپس بلائیں جو چھٹی پر ہیں۔x
Site Admin | May 7, 2025 3:01 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آپریشن سندور کے تناظر میں سکیورٹی صورتحال کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ سے فون پر بات کی۔
