فولاد اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ایچ ڈی کمارا سوامی کا متحدہ عرب امارات کا تین روزہ سفارتی اور کاروباری دورہ اختتام پذیر ہوا، جس کے دوران بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلہئ خیال کیا گیا۔ توقع ہے کہ اِس سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارتی تعلقات اور صنعتی تعاون میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ وفد میں فولاد کی وزارت کے سینئر حکام اور CMDs اور بھارت کی تین سرکردہ فولاد کی کمپنیوں کے سینئر نمائندگان شامل تھے۔ اِن کمپنیوں میں اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹیڈ SAIL، MECON لمیٹیڈ اور نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن NMDC شامل ہیں۔ دورے کے دوران وزیرِ موصوف نے دوبئی میں اِن کمپنیوں کے نمائندہ دفاتر کا افتتاح کیا۔
دوبئی میں دفاتر کا کھلنا، بھارت کی فولاد کی کمپنیوں سے متعلق بھارتی حکومت کی ترجیحات کا عکاس ہے، جو عالمی پیمانے پر اپنے وجود کو توسیع دے رہی ہیں نیز وسیع تر مواقعوں کی راہ ہموار کررہی ہیں۔ x