ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 13, 2025 3:48 PM

printer

مرکزی وزیر امت شاہ نے آج گجرات میں گاندھی نگر میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا ورچوئل وسیلے سے افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی محکمے کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج گجرات میں اپنے لوک سبھا حلقے گاندھی نگر میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا ورچوئل وسیلے سے افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا، جن کی مالیت 146 کروڑ روپے ہے۔ اِن پروجیکٹوں کا تعلق ریلویز، روڈ ویز اور حفظانِ صحت کے شعبوں سے ہے۔ جناب شاہ نے، خاص طور پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ملک کی قابلِ قدر پیشرفت کو اجاگر کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت میں اب دنیا کا دوسرا سب سے بڑا روڈ نیٹ ورک اور تیسرا سب سے بڑا میٹرو نیٹ ورک ہے۔ جناب امت شاہ نے گجرات میں کایاپلٹ ترقی کی ستائش بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ریلویز، سڑکوں اور توانائی کے شعبے سے وابستہ کئی پروجیکٹوں کے تعلق سے نمایاں پیشرفت ہوئی ہے اور اِن میں عوام پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اِس موقع پر جناب امت شاہ نے Sanand علاقے میں 500 بستروں والا ایک نیا اسپتال اور گاندھی نگر میں ایک نیا سول اسپتال قائم کرنے کے سرکار کے منصوبے کا اعلان کیا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں