March 20, 2025 10:10 AM

printer

مرکزی وزیرکرن رجیجو نے کہا ہے کہ سرکار نے اقلیتوں سمیت سبھی طبقوں کی سماجی اورمعاشی حالت کو بہتر بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

اقلیتوں کے امور سے متعلق مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ سرکار اقلیتی طبقوں سمیت سبھی برادریوں کی سماجی اور معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوشش کرتی رہی ہے۔ لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں جناب رجیجو نے بتایا کہ اِن طبقوں کو تعلیمی اعتبار سے بااختیار بنانے کے لیے سرکار پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اور Merit Cum Means پر مبنی اِسکالرشپ نافذ کر رہی ہے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ روزگار کو یقینی بنانے اور اقتصادی اعتبار سے بااختیار بنانے کی خاطر رعایتی شرحوں پر قرضے فراہم کرنے کے لیے مختلف اسکیمیں بھی چلائی جا رہی ہیں۔ اِن میں پردھان منتری وراثت کا سموَردھن-  پی ایم وِکاس اور قومی اقلیتی ترقیاتی اور مالی کارپوریشن کے لیے Equity جیسی اسکیمیں شامل ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔