مرکزی حکومت نے صاف ستھری گنگا کے قومی مشن کے تحت اترپردیش میں چندولی اورمانک پور کے لیے 272 کروڑ روپے مالیت کے ایک پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔ NMCG کے ڈائریکٹر جنرل راجیو کمار متّل کی سربراہی میں کَل صاف ستھری گنگا کے لیے قومی مشن (NMCG) کی قومی ایگزیکیوٹیو کمیٹی کی 59ویں میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں دریائے گنگا کے تحفظ اور احیاء سے متعلق مختلف مخصوص پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی۔ اِن اقدامات کا مقصد صفائی ستھرائی، پائیدار ترقی، ماحولیات کے تحفظ اور دریا کی ثقافتی اہمیت کو فروغ دینا ہے۔
دریا کے تحفظ کی سمت ایک اہم پہل کے تحت کمیٹی نے بہار کے بکسر میں 257 کروڑ روپے مالیت کے ایک حوصلہ افزا پروجیکٹ کو بھی منظوری دے دی ہے۔
اِس پہل کے تحت 50 ملین لیٹر روزانہ کی صلاحیت کے ساتھ گندے پانی کی نکاسی کے جدید ترین پلانٹ اور اس کے تعلق سے ایک معاون ڈھانچہ تعمیر کیا جائے گا۔x