مرکزی حکومت نے، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا-4 (PMGSY-4) کے تحت 250 سے زائد کی آبادی والی 390 اہل بستیوں تک کنکٹی وٹی فراہم کرنے کیلئے، جموں وکشمیر کیلئے 316 سڑک پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، جن کی لاگت کا تخمینہ 4 ہزار 224 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔آکاشوانی جموں کے نمائندے نے خبر دی ہے کہ مالی سال 2024-25 سے 2028-29 کے دوران PMGSY-4 کے نفاذ کو ستمبر 2024 میں مرکزی کابینہ کی طرف سے منظوری دی گئی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ PMGSY-4 کے تحت ایک ہزار 781 کلومیٹر لمبی سڑک کیلئے پروجیکٹ کو منظور ملنے کے پیش نظر جموں وکشمیر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایسی پہلی ریاست ہے، جسے یہ پروجیکٹ ملا ہے۔ PMGSY-4 کے تحت جموں وکشمیر کو ملنے والا یہ سب سے زیادہ لاگت والا پروجیکٹ ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایکس پر اس خبر کا اشتراک کیا اور ساتھ ہی وزیراعظم نریندر مودی اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان کا شکریہ ادا کیا۔×
Site Admin | June 11, 2025 3:21 PM
مرکزی حکومت نے، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا-4 (PMGSY-4) کے تحت جموں وکشمیر کیلئے 316 سڑک پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے
