ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 3, 2025 10:00 AM

printer

مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلعے نے جل شکتی کی مرکزی وزارت کے ذریعے چلائے جارہے جل سنچے، جن بھاگیداری ابھیان میں ملک میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ ساتھ ہی مدھیہ پردیش، ریاستوں کے زمرے میں ملک میں چوتھے مقام پر ہے

مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلعے نے جل شکتی کی مرکزی وزارت کے ذریعے چلائے جارہے جل سنچے، جن بھاگیداری ابھیان میں ملک میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ ساتھ ہی مدھیہ پردیش، ریاستوں کے زمرے میں ملک میں چوتھے مقام پر ہے۔

وزیراعلیٰ موہن یادو نے کہا ہے کہ جل گنگا سَنچرن ابھیان مدھیہ پردیش میں پانی کے تحفظ کیلئے چلایا جارہا ہے۔ کھنڈوا کے ضلع کلکٹر رِشبھ گپتا نے کہا کہ جل گنگا سنچرن ابھیان کے تحت ضلع میں عوامی تعاون سے ایک لاکھ 29 ہزار ڈھانچے بنائے گئے ہیں اور رجسٹرڈ کئے گئے ہیں۔ مرکزی جل شکتی وزارت کے ذریعہ جاری کی گئی درجہ بندی کی بنیاد پر ضلع میں فیزیکل ویریفکیشن حکومت ہند کی جانب سے کی جائے گی۔ تصدیق کے بعد ہی مرکزی حکومت کی جانب سے ایوارڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ جل شکتی کی مرکزی وزارت نے جَل سنچے، جَن بھاگیداری پہل کا آغاز 6 ستمبر 2024 کو جَل شکتی ابھیان: کیچ دی رین کے تحت کیا تھا۔ اس مہم کا مقصد کم لاگت، سائنسی اور کمیونٹی طریقے سے زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ کرنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں