ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 23, 2025 9:44 PM

printer

ماؤنوازوں کے خلاف کارروائی میں تیزی آگئی ہے۔ مہاراشٹر میں چار ہلاک اور چھتیس گڑھ میں 33 نے خودسپردگی کی ہے

مہاراشٹر میں گڈچرولی ضلع کے Bhamragad بلاک کے جنگلات میں چھتیس گڑھ کی سرحد کے نزدیک آج صبح سکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ کارروائی میں چار مائونواز ہلاک ہوئے۔ جنگلاتی علاقے میں تیز بارش کے دوران کی گئی اِس کارروائی کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے گڈچرولی کے SP نِلوت پال نے بتایا کہ مرنے والے چار مائونوازوں میں سے ایک ڈویژنل کمانڈر رینک کا مائونواز تھا جبکہ دیگر سینئر کاڈر کے تھے۔ جائے وقوع سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دیگر سازوسامان برآمد کیا گیا ہے۔ SP موصوف نے بتایا کہ اِن چار مائونوازوں کیلئے مجموعی طور پر 14 لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان تھا اور یہ اپنے مرتکب کردہ مختلف جرائم میں مطلوب تھے۔
چھتیس گڑھ کے دو مختلف ضلعوں میں آج کُل 33 مائونوازوں نے خودسپردگی کی ہے۔ اِن پر 90 لاکھ روپئے کا انعام تھا۔24مائونوازوں نے ریاست کے بیجاپور ضلع میں خودسپردگی کی۔ DSP جتیندر کمار یادو نے بتایا کہ خودسپردگی کرنے والے یہ تمام مائونواز گولی چلانے، بارودی سرنگ بچھانے جیسے واقعات میں ملوث ہونے کے ملزم تھے۔
ادھر دانتے واڑہ ضلع میں بھی 9 مائونوازوں نے آج پولیس کے سامنے خودسپردگی کی۔ اِن میں سے چار مائونوازوں پر ساڑھے تین لاکھ روپئے کا انعام تھا۔ خودسپردگی کرنے والے تمام مائونوازوں کو ریاستی حکومت کی بازآبادکاری پالیسی کے تحت پچاس-پچاس ہزار روپئے بطور سہولت مہیا کرائے گئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں