August 7, 2024 10:52 PM

printer

لوک سبھا نے مالیاتی بل دو ہزار چوبیس کو منظوری دے دی ہے۔

لوک سبھا نے آج مالیاتی بل 2024 کو منظور کرلیا۔ یہ بل مالی برس 2024-25 کیلئے مرکزی حکومت کی مالی تجاویز پر اثر انداز ہوتا ہے۔ بل کی منظوری کے ساتھ ہی بجٹ کا عمل اب مکمل ہوگیا ہے۔ لوک سبھا میں بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اِس بات پر زور دیا کہ ٹیکس نافذ کرنے کا طریقہ، ٹیکس قوانین اور طریقہئ کار کو زیادہ آسان بنانا رہا ہے اور ملک کو ترقی اور روزگار پیدا کرنے کے قابل بنانا ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ اِس بجٹ میں  نئے نظام تنخواہ دار ملازمین کیلئے معیاری کٹوتی بھی 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے بحث میں لیتے ہوئے BJP کے جگدمبیکا پال نے کہا کہ مالیاتی بل، بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے اِس سال کے بجٹ میں مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ کانگریس کے محمد حمد اللہ سعید نے الزام لگایا کہ حکومت، کارپوریٹس کو زیادہ فائدہ دے رہی ہے اور ان کی ٹیکس واجبات، عوام کے ادا کردہ ٹیکس کے مقابلے میں کم ہیں۔ بل کی منظوری کے بعد لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کر دی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔