ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 2, 2025 9:40 PM

printer

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے نئی دلّی میں جاپان کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کی۔ انھوں نے دہشت گردی سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے مجموعی اور پختہ رد عمل کی ضرورت کو اجاگر کیا

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج نئی دلّی میں جاپان کے ایک پارلیمانی وفد کے ساتھ میٹنگ کی۔ جاپان کے ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر Nukaga Fukushiro، اِس وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ میٹنگ کے دوران جناب برلا نے دہشت گردی سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے ایک اجتماعی اور پُرعزم ردّعمل اور اقدار کی بحالی پر زور دیا، جو جمہوری سماج کی شناخت ہے۔ انہوں نے تمام جمہوری ملکوں سے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے متحدہ ہوجائیں۔جناب Fukushiro نے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی اور دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی میں جاپان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں