ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

لداخ کے ہوٹلوں نے لیہہ ہوائی اڈّے سے پروازوں کے منسوخ ہو جانے کے بعد پھنسے ہوئے سیاحوں کو مفت رہائش کی پیشکش کی ہے۔

لداخ میں آپریشن سِندور کی وجہ سے لیہہ ہوائی اڈّے کے بند ہو جانے کے بعد پھنسے ہوئے سیاحوں کو علاقے میں غیر متوقع قیام کے دوران مفت رہائش کی پیشکش کی گئی ہے۔ ایسے سیاح، جو ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس چھوڑ چکے ہیں اور لیہہ میں پھنسے ہوئے ہیں، وہ راحت رسانی پر مبنی Hospitality انڈسٹری کے اس اقدام سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ لیہہ سیکٹر کے لیے سبھی شیڈیولڈ پروازوں کے منسوخ ہو جانے سے ہزاروں سیاح لداخ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

پیش ہے لیہہ سے ہمارے نمائندے کی ایک رپورٹ

V/C – Yangchan Dolma

Hospitality انڈسٹری کے سبھی شراکت داروں نے  آل لداخ ہوٹل اینڈ گیسٹ ہاؤس ایسوسی ایشن، ALHAGHA کے بینر تلے اس غیر متوقع صورتحال کے دوران سیاحوں کی امداد اور دیکھ بھال کے مقصد سے اپنی صنعت کے اس فیصلے کا اعلان کیا۔

اس دوران مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کی انتظامیہ نے لداخ کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والی تین شاہراہوں میں سے ایک Nimoo Padum Darcha سڑک کھول دی ہے۔ لیہہ ہِل کونسل کے چیف ایگزیکٹو کاؤنسلر تاشی Gyalsion نے اخباری کانفرنس میں بتایا کہ لداخ کو جوڑنے والی تینوں شاہراہوں کو کھلا رکھنے کے مقصد سے لیہہ-منالی قومی شاہراہ کو اگلے 5 دنوں میں دوبارہ کھولنے کے لیے سبھی کوششیں جاری ہیں۔

لیہہ-سری نگر شاہراہ پہلے ہی ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھلی ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں