ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 20, 2025 9:50 PM

printer

لداخ خطے میں شدید برفباری اور بارش ہوئی ہے، جس کے سبب لیہہ ہلز کونسل نے تمام ہنگامی خدمات کیلئے ہائی الرٹ جاری کیا ہے

لداخ میں کل سے مسلسل برفباری ہو رہی ہے جس کی وجہ سے معمول کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور فضائی رابطہ اب بھی متاثر ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو اور خاص طور سے سیاحوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لیہہ کے ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اسکولی تعلیم کے محکمے نے مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے سبھی سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کل سے تین دن تک ادارے بند رکھیں۔ ٹریفک حکام سے موصولہ اطلاع کے مطابق سری نگر-لیہہ قومی شاہراہ برف اکٹھا ہونے کے سبب کل لگاتار تیسرے دن بھی بند رہے گی۔ لداخ میں Leh-Nubra روڈ، کرگل – Zanskar روڈ اور Leh-Tangatse روڈ سمیت اہم سڑک رابطے متاثر ہوئے ہیں۔لداخ کے موسمیات کے مرکز کے مطابق کل چند مقامات پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ اس نے لوگوں اور سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اگلے 24 گھنٹے تک چوکس رہیں۔ لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسم ٹھیک ہونے تک محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔ خراب موسم کی وجہ سے مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں بڑی تباہی ہوئی ہے۔ خوبانی کے پھولوں کو نقصان پہنچا ہے، درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں۔ لیہہ میں خراب موسم کے پیش نظر لداخ جانے والی تمام پروازیں آج منسوخ کردی گئی ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جموں کے SSP کُلبیر سنگھ نے بتایا کہ خطے میں معمول کے حالات بحال کرنے کیلئے NDRF اور SDRF کی ٹیمیں مشترکہ طور پر کارروائی کر رہی ہیں۔
بھارت کے محکمہ موسمیات نے کل جموں وکشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان اور مظفرآباد میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ چھتیس گڑھ، اڈیشہ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور ساحلی آندھرا کے بعض حصوں میں بھی اگلے دو دن کے دوران گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کل وِدَربھہ میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔ اُدھر تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائیکل میں بھی آئندہ دو دن کے دوران گرم اور اُمس بھرا موسم رہنے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں