ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 6, 2025 2:43 PM

printer

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن نے، کل سول ڈیفنس کی Mock Drill سے پہلے، ریاستوں کے چیف سکریٹریز سے ملاقات کی

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد، اعلیٰ سطح کی کئی میٹنگز کے تحت، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے آج نئی دلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ کل دفاع کے سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔اِس سے پہلے فضائیہ کے ایئر چیف مارشل امرپریت سنگھ نے بھی جناب مودی سے ملاقات کی تھی۔بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی اور فوج کے سربراہ جنرل اُپیندر دوی ویدی کے ساتھ بھی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔

امور داخلہ کے مرکزی سکریٹری گووند موہن نے ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کے ساتھ سوِل ڈیفنس کی ماک ڈرل کے بارے میں ایک میٹنگ کی۔ یہ ماک ڈرِل کَل ملک بھر میں ہوگی۔ سوِل ڈیفنس کے ڈائرکٹر جنرل، آفات سے نمٹنے والی قومی فورس کے ڈائرکٹر جنرل اور دوسرے اعلیٰ عہدیداروں نے قومی راجدھانی میں وزارت داخلہ کے دفتر میں اِس میٹنگ میں شرکت کی۔ کَل مرکز نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا تھا کہ وہ سوِل ڈیفنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ماک ڈرل کریں۔ کَل وزات داخلہ نے ریاستوں سے کہا تھا کہ وہ سِول ڈیفنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ماک ڈِرل کریں۔ وزارت داخلہ نے ملک کے 244 زمرہ بند سِول ڈیفنس کے اضلاع میں سِول ڈیفنس سے متعلق مشق اور ریہرسل منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس مشق کے انعقاد کی منصوبہ بندی گاؤں کی سطح تک کی گئی ہے۔ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ سوِل ڈیفنس کی اِس مشق کا مقصد مختلف سوِل ڈیفنس اقدامات اور محکموں کے درمیان تال میل کا جائزہ لینا ہے۔ماک ڈرل کے دوران فضائی حملوں کے وارننگ نظام اور بھارت کی فضائیہ کے ساتھ ہاٹ لائن یا ریڈیو رابطوں کے موثر ہونے کا جائزہ لیا جائے گا ساتھ ہی ساتھ کنٹرول روم کی کارکردگی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اِس دوران سول ڈیفنس کے بارے میں عام شہریوں اور طلباء کی تربیت اور دشمن کے حملے کے دوران خود کے تحفظ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔ اِس مشق کا مقصد تمام ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں میں سول ڈیفنس کے نظام اور طریقہئ کار کا جائزہ لینا اور تیاریوں میں توسیع دینا ہے۔ دلی میں کناٹ پلیس سمیت اہم جگہوں پر سکیورتی مشق کی جارہی ہے۔ دلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دلی کَل کی مشق کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں