قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کل ماسکو میں کریملن میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی۔ دن کے اوائل میں، جناب ڈوبھال نے روس کی سلامتی کونسل کے سکریٹری Sergey Shoigu سے بات چیت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ بھارت اور روس کے درمیان خصوصی اور دیرینہ تعلقات ہیں اور وہ اِن تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کی میٹنگیں ہوئیں اور ان میٹنگوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں نمایاں طور پر مثبت کردار ادا کیا ہے۔ جناب ڈوبھال نے مزید کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن جلد ہی بھارت کا دورہ کریں گے۔
Site Admin | August 8, 2025 10:08 AM | NSA Putin
قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیرپُتن سے ملاقات کی۔ روسی صدر جلد بھارت آئیں گے۔
