ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

فرانس میں Cannes فلم فیسٹِول میں بھارت پویلین کا افتتاح کیا گیا ہے۔

فرانس میں جاری Cannes فلم فیسٹول میں بھارت نے، بھارت پویلین کے افتتاح کے ساتھ اپنی مضبوط موجودگی درج کرائی، جس سے عالمی سطح پر اپنے سنیما کو فروغ دینے کے ملک کے عہد کا اعادہ ہوتا ہے۔ یہ پویلین بھارتی سنیما کو عالمی سطح پر فروغ دے گا اور بین الاقوامی سطح پر اشتراک میں مدد کرے گا۔

پیش ہے ایک رپورٹ۔                                   V-C Aishwariya

اس تقریب میں بھارتی سنیما کی سرکردہ شخصیات شامل ہوئیں، جن میں فلم ساز اور اِفّی کے فیسٹول ڈائریکٹر شیکھر کپور اور معروف اداکار انوپم کھیر شامل ہیں۔ یہ پویلین نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن NFDC اور فِکی کی جانب سے قائم کیا گیا ہے۔ پویلین کے افتتاح کے علاوہ بھارتی فلم گائڈ کا بھی آغاز کیا گیا، جس سے بھارتی فلم ٹیلنٹ، Co-Production ترغیبات اور فلموں کی شوٹنگ کے مقامات کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس گائڈ کا مقصد بین الاقوامی اشتراک کیلئے بھارت کو ایک موزوں ساجھیدار کے طور پر پیش کرنا ہے۔ 78 واں کان فلم فیسٹول منگل کے روز شروع ہوا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں