ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 19, 2025 9:40 PM

printer

غزہ میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ اسرائیل اور فلسطین نے، ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کئے ہیں

غزہ میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ اسرائیل اور فلسطین نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کئے ہیں۔ یہ تنازع اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر کی طرف سے یہ کہے جانے کے بعد شروع ہوا کہ رفاہ، مزید کوئی نوٹس جاری ہونے تک بند رہے گا۔ یہ نوٹس فلسطینی سفارتخانے کے ایک بیان کے برعکس ہے کہ غزہ کے زخمی اور مصر کے پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے ایک چوکی کَل دوبارہ کھولی جائے گی۔ حماس نے نیتن یاہو کے اِس موقف کو، جنگ بندی کے معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے کا ایک مشکوک بہانہ قرار دیا ہے۔فلسطین کے حکام نے اسرائیل پر، 47 بار خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا ہے جس میں 38 افراد ہلاک اور 143 زخمی ہوئے ہیں۔ اگرچہ 10 اکتوبر کو امریکہ نے یہ جنگ بندی معاہدہ کرایا تھا۔اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس، خاص طور پر ہلاک شدہ یرغمالوں کی لاشوں کو واپس نہ کرکے، اپنی ذمے داریاں انجام نہیں دے رہا ہے۔ اِسی دوران، امریکہ کے محکمہ خارجہ نے بتایا کہ اُسے ایسی معتبر خبریں ملی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ حماس فلسطین کے شہریوں پر ایک بڑا حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔