عوامی انتظامیہ 2024 میں مہارت کے لیے وزیر اعظم کے ایوارڈز کے لیے ایک ہزار 500 سے زیادہ نامزدگیاں وصول ہوئیں۔ اس ایوارڈ کا مقصد تین زمروں کے تحت سِول ملازمین کی خدمات کو تسلیم کیا جانا ہے۔ یہ زمرے ہیں ضلعوں، اُمنگ بھرے بلاکس پروگرام اور اختراعت کی مجموعی ترقی۔ ضلعوں اور اُمنگوں والے بلاکس پروگرام زمروں کی مجموعی ترقی میں کُل 5 ایوارڈز عطا کیے جائیں گے۔
اِن کے علاوہ اختراعی زمرے میں 6 ایوارڈز عطا کیے جائیں گے۔ عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت نے کہا ہے کہ 710 اضلاع ایوارڈز کے لیے شرکت کی غرض سے رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نئی دلّی میں 21 اپریل کو سِول سروسز کے دن کے موقع پر یہ ایوارڈز عطا کریں گے۔×