ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 21, 2025 2:46 PM

printer

عام آدمی پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ دلّی کے میئر کے عہدے کا چناؤ نہیں لڑے گی

عام آدمی پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ دلّی کے میئر کے عہدے کا چناؤ نہیں لڑے گی۔ آج نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دلّی اسمبلی میں اپوزیشن کی لیڈر آتشی نے کہا کہ پارٹی اپنا امیدوار کھڑا نہیں کے گی، کیونکہ دلّی میونسپل کارپوریشن میں اُس کے ارکان کی تعداد کم ہے۔ انھوں نے BJP پر اُس کے کئی کونسلروں کو غیر قانونی طریقے سے اپنی طرف کرکے MCD ایوان میں اکثریت حاصل کرنے کا الزام لگایا۔ اِدھر BJP نے اعلان کیا ہے کہ دلّی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے چناؤ کے لیے پارٹی کے کونسلر سردار راجہ اقبال سنگھ میئر کے عہدے کے لیے، جبکہ  جے بھگوان یادو ڈپٹی میئر کے عہدے کے امیدوار ہوں گے۔ آج کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آخری دِن ہے اور چناؤ اِس مہینے کی 25 تاریخ کوہوگا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں